لکھنؤ:2/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں ملی کراری شکست کے بعد سماج وادی پارٹی تنظیم میں ردوبدل کرنے جا رہی ہے۔پارٹی نے 6 /اپریل کو صدور،ضلع صدور اور ریاستی مجلس عاملہ کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پارٹی دفتر میں ہوگا۔ذرائع کی مانیں، تو اس دوران پارٹی صدر،ضلع صدر اور ریاستی عاملہ میں تبدیلی کرنے کی تیاری کر رہی ہے،اجلاس سے قومی صدر اکھلیش یادو خطاب کریں گے۔اس دوران،ضلع صدور اور ریاستی عاملہ میں بھی تبدیلی ہو گی۔مجلس عاملہ میں تبدیلی کے لیے سماجوادی پارٹی میں بڑے پیمانے پرغوروخوض کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سماجوادی پارٹی نے 6 /اپریل کو ضلع، 7 /اپریل کو فرنٹل تنظیموں کے اجلاس ایس پی کی چاروں شاخوں (یوجن سبھا، لوہیا واہنی، یوتھ بریگیڈ اور اسٹوڈنٹ شاخ)کے ضلع، مہانگر صدر اور ریاستی عاملہ کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں ایس پی کی رکنیت سازی مہم پر بھی بحث ہوگی۔